ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہندی کو اقوام متحدہ کی زبان بنانے کی سمت میں کوشش جاری:حکومت

ہندی کو اقوام متحدہ کی زبان بنانے کی سمت میں کوشش جاری:حکومت

Wed, 14 Dec 2016 22:47:52  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:14/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حکومت نے آج کہا کہ ہندی کو دنیا بھر میں مقبول بنانے اور اسے اقوام متحدہ کی ایک سرکاری زبان کے طور پر منظور کرانے کی سمت میں کوشش جاری ہے اور اس کے بارے میں اہم کامیابی اقوام متحدہ ریڈیو کی ویب سائٹ پر ہندی میں پروگراموں کی نشریات ہے۔لوک سبھا میں رما دیوی کے تکمیلی سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے خارجہ وی کے سنگھ نے کہاکہ حکومت کی ہندی کو اقوام متحدہ کی سرکاری زبان کے طور پر منظور کرائے جانے کی کوشش جاری ہے،اس سلسلے میں ایک اہم کامیابی اقوام متحدہ کی طرف سے اپنے پروگراموں کو اقوام متحدہ ریڈیو کی ویب سائٹ پر ہندی زبان میں نشر کیا جانا ہے۔اس سوال کے تحریری جواب میں وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ ہندی کو اقوام متحدہ کی سرکاری زبان کے طور پر منظور کئے جانے کی کوششوں کے تناظر میں 13/جولائی 2007کو نیویارک میں 8ویں عالمی ہندی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اور اس کا افتتاحی  سیشن اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد کیا گیا تھا جس میں اقوام متحدہ کے اس وقت کے جنرل سکریٹری نے بھی حصہ لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 10تا 12/ستمبر 2015 کو بھوپال میں منعقد 10ویں ہندی کانفرنس کے ایک سیشن کو’خارجہ پالیسی میں ہندی‘نام سے منسوب کیا گیا تھا جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا تھا کہ ہندی کو اقوام متحدہ کی زبان بنایا جانا چاہیے۔
 


Share: